عوام کو حقیقی قیادت اور حکمران دستیاب نہیں جس کے باعث ملک مشکلات اور مسائل کا شکار ہے ، آصف علی زرداری

وہ سندھ اسمبلی جس کی قراداد سے پاکستان بنا اسلام آباد کے بابوں کو اب سندھ کے عوام پر اعتماد نہیں ایک کرکٹر ملک نہیں چلا سکتا یہ ان کے بس کی بات نہیں، آج میں یہ تقریر اردو میں کر رہا ہوں تاکہ اسلام آباد والے میری بات سمجھ سکیں آج گنگا اٴْلٹی بہہ رہی ہے جس کا عوام کو نقصان ہو رہا ہے، پاکستان صرف عوام کے نمائندے چلا سکتے ہیں لاڈلے نہیں اور حقیقی نمائندے ہم ہیں

جمعرات 15 نومبر 2018 22:51

عوام کو حقیقی قیادت اور حکمران دستیاب نہیں جس کے باعث ملک مشکلات اور ..
بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) سابق صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ سندھ اسمبلی جس کی قراداد سے پاکستان بنا اسلام آباد کے بابوں کو اب سندھ کے عوام پر اعتماد نہیں.آصف علی زرداری نے بدین میں پر پیر آف لواری شریف پیر محمد صادق قریشی کے لواری شریف پیلس میں دئے گئے ظہرانہ کے موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کارکنوں اور جماعت لواری شریف کے مریدوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک کے عوام کو حقیقی قیادت اور حکمران دستیاب نہیں جس کے باعث ملک مشکلات اور مسائل کا شکار ہے مختلف طاقتوں کی مدد آج کے حکمرانوں کو جو حاصل ہے ہمیں ان طاقتوں کی مخالفت کا سامنا تھا اصف علی زرداری نے کہا اب وقت اسلام باد کے سوچنے کا ہے کہ پاکستان سندھ اسمبلی نے بنایا تھا اس سندھ کے عوام پر اسلام اباد کے بابو اعتماد نہیں کر رہے انہوں نے کہا زوالفقار اباد ایک کامیاب منصوبہ تھا جس سے سندھ اور ملک ترقی کرتا غیرملکی سرمایہ کاری ہوتی اور سمندر کا پانی خشکی کی جانب بڑنے سے رک جاتا پر افسوس کوچھ اپنوں اور پرایوں نے اس منصوبے کی مخالفت کی اصف زرداری نے کہا انہوں نے وزیرعالی سندھ کو بھی کہا ہے کہ اس منصوبہ کی تکمیل کے لئے اقدام کئے جائیں.آصف علی زرداری نے کہا کہ ایک کرکٹر ملک نہیں چلا سکتا یہ ان کے بس کی بات نہیں انہوں نے کہا آج میں یہ تقریر اردو میں کر رہا ہوں تاکہ اسلام آباد والے میری بات سمجھ سکیں آصف زرداری نے کہا پاکستان آپ اسلام آباد والوں نے لڑ کے نہیں بنایا عوام نے بنایا تھا سندھ کے عوام نے سب سے پہلے پاکستان کی آزادی کی بات کی سندھ اسمبلی نے قائم پاکستان کی قراداد پاس کی۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے کہا بدین کا ہر مسئلہ مجھے معلوم ہے پانی کی قلت اور سمندر برد ہونے والی زمینوں کا بھی معلوم ہے بدین کو نقصان اور لوٹنے والوں کا بھی آڈاٹ ہو گا اور ان سے حساب لیا جائے گا انہوں نے کہا آج گنگا اٴْلٹی بہہ رہی ہے جس کا عوام کو نقصان ہو رہا ہے پاکستان صرف عوام کے نمائندے چلا سکتے ہیں لاڈلے نہیں اور حقیقی نمائندے ہم ہیں اسلام آباد والوں کے ہاتھوں سے بنائے ہوئے نمائندے پاکستان نہیں چلا سکتے مجھے پتہ ہے ان کی کون کون مدد کر رہا ہے ہمیں یہ مدد کبھی حاصل نہیں رہی.انہوں نے کہا آج کے حکمرانوں کو آبادگاروں کا احساس نہیں اجناس کی قیمت مناسب نہیں دے رہی.آصف علی زرداری نے کہا کہ میں بدین کہ عوام کی مسائل سے اگاہ ہوں وہ حل ہوں گی. اس سے قبل اجتماع سے پیر آف لواری شریف پیر محمد صادق قریشی صوبائی وزیر اسماعیل راہو رکن قومی اسمبلی میر غلام علی ٹالپور اور دیگر نے خطاب کیا۔

#