الیکشن کمیشن نے آئندہ سال مئی میں بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا

نئی قانون سازی کے لئے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو ہدایات جاری کر دی گئیں ، نئی حلقہ بندیاں ہونگی

جمعرات 15 نومبر 2018 23:00

الیکشن کمیشن نے آئندہ سال مئی میں بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کرانے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ سال مئی میں بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا الیکشن کمیشن نے نئی قانون سازی کے لئے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو ہدایات جاری کر دی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں آئندہ سال مئی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا الیکشن کمیشن نے دونوں صوبائی حکومتوں کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا بلدیاتی انتخابات2019 میں ہونگے مردم شماری کے باعث دونوں صوبوں میںنئے حلقہ بندیاں ہونگے اور نئے حلقہ بندیوں سے حلقوں کی تعداد تبدیل ہو گی۔