ْافغانستان ،طالبان کا سیکیورٹی چوکی پر حملہ ، میں چالیس پولیس اہلکار ہلاک ،متعدد زخمی

جمعرات 15 نومبر 2018 23:08

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) افغانستان میں طالبان کے ایک سیکیورٹی چوکی پر حملے کے نتیجے میں چالیس پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ طالبان کے ایک گروپ نے صوبہ فاراح کے ضلع بالا بلاک میں ایک پولیس اڈے کو حملے کا نشانہ بنایا اس موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی ۔ اور دونوں فریقین کے درمیان ا یک گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی جسکے نتیجے میں چالیس پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ حملے میں کسی جنگجو کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی