پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

جمعرات 15 نومبر 2018 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی نیصائمہ مجید دختر عبد المجیدخان کواپلائیڈ سائیکالوجی کے مضمون میں ان کے’’جذباتی اور کرداری مسائل کا شکار بچوں میں والدین کے تربیتی انداز کا ادراک، بچوں کے مزاج ، ذہنی جائزہ اور غصے کے اظہار کے طریقے ----‘‘ کے موضوع پر،اظہر رشید ولد چوہدری عبد الرشید کوانٹر نیشنل ریلیشنز کے مضمون میں ان کے’’جغرافیائی حکمت عملی سے اقتصادی ترقی تک : پاکستان ، چین اور وسط ایشیا ء (2000-2015)‘‘کے موضوع پر،عثمان شوکت ولد شوکت نصیر کوپولیٹیکل سائنس کے مضمون میں ان کے’’مابعد 9/11بھارت کیلئے امریکی خارجہ پالیسی : جنوب ایشیائی تحفظ پر اس کے نتائج اور مضمرات‘‘کے موضوع پرصدف اسلم دختر محمد اسلم کوزوالوجی کے مضمون میں ان کے --’’پاکستان کی سوالک پہاڑیوں سے سور کے نو دریافت شدہ دندانی اورقحفی رقازات کا صرفی مطالعہ--‘‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں