لاہور، ایم ایم اے پاکستان اور آل پارٹیز مجلس عمل تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتما تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ

حکمران لاکھ کوشش کریں عالمی استعمار لاکھ کوشش کریں لیکن مسلمانوں کے دل سے آقادوجہاں ﷺ کی محبت کو کبھی بھی نہیں نکال سکتے،مولانا فضل الرحمن یہ امت جیسی کیسی بھی ہے گناہ گار سہی لیکن ناموس رسالت ؐ پر اپنی جان قر بان کر نے سے کبھی دریغ نہیں کرے گی توہین رسالت ؐکے قانون میں اگر کسی بھی قسم کی تبدیلی کی کوشش کی گئی تو عوام اس کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی پاکستان میں اسلام دشمن ہر فیصلے کی مذمت کی جائے گی، ہر محاذ پر اس کے خلاف جدوجہد کی جا ئے ، یہ ملک کلمے کے نام پر بنا ہے اس ملک میں کسی یورپ اور کسی امریکی، اسرائیلی نظام کو نافذ نہیں ہو نے دیا جا ئے گا،سلام ہی اس ملک کا مقدر ہے انہوں نے پا کستان کو سیکولر ریاست بنانے کی ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کیا جا ئے گا ، سربراہ جے یو آئی و دیگر کا خطاب

جمعرات 15 نومبر 2018 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) متحدہ مجلس عمل پاکستان اور آل پارٹیز مجلس عمل تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتما تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ مال روڈ لاہور پر منعقد ہوا ملین مارچ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ سے متحدہ مجلس عمل کے صدر جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج لاہور میں اس عظیم الشان ملن مارچ کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوںانہوں نے کہاکہ رسالت مآب ﷺ کے ناموس کے تحفظ کے لیئے ہم سب یہاں جمع ہو ئے ہیں اور حکمران لاکھ کوشش کریں عالمی استعمار لاکھ کوشش کریں لیکن مسلمانوں کے دل سے آقادوجہاں ﷺ کی محبت کو کبھی بھی نہیں نکال سکتے، یہ امت جیسی کیسی بھی ہے گناہ گار سہی لیکن ناموس رسالت ؐ پر اپنی جان قر بان کر نے سے کبھی دریغ نہیں کرے گی ،توہین رسالت ؐکے قانون میں اگر کسی بھی قسم کی تبدیلی کی کوشش کی گئی تو عوام اس کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی پاکستان میں اسلام دشمن ہر فیصلے کی مذمت کی جائے گی اور ہر محاذ پر اس کے خلاف جدوجہد کی جا ئے گی آج ہمارا سپریم کورٹ اوران کے مرشد نواز آسیہ ملعونہ کے کیس حوالے سے قانونی اور شرعی پہلوپر آپس میں الجھ رہے ہیں یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے ہم کہتے ہیں قانون کے الفا ظ میںآپ فیصلے کے لیئے جو بھی جواز تلاش کریں لیکن بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ آپ نے یہ فیصلہ بین الاقوامی دبا ئو میں کیا ہے لیکن ہم رسالت مآب ﷺ کی توہین حوالے سے کسی بیرونی دبائو کو قبول کر نے کے لیئے تیار نہیں ہم جانتے ہیں اس فیصلے پر یورپ میں جس طرح خوشی منائی گئی اور اسی سال جنوری میں یورپی یونین کا وفد آیا تھا اور پاکستان کو اپنے مالیاتی نیٹ ورک میں شامل کر نے کے لیئے اور پاکستان کو امداد مہیا ء کر نے کے لیئے اس کو آسیہ ملعونہ کی رہائی سے مشروط کیا تھاآج پاکستان چند پیسوں کے لیئے ان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے گیا اس پہلے کوئی بھی حکمران اسے کے لیئے تیار نہیں ہو رہا تھا لیکن ایساحکمران لایا گیا تاکہ وہ بیرونی ایجنڈوں کی بنیاد پر پاکستان کے اداروں کو دبایا جا سکے انہوں نے کہاکہ آج کینیڈا کے حکمران ہمارے چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں موجودہ حکومت کو قادیانیوں کو نواز نے اور اسرائیل کو تسلیم کر نے کے لیئے اقتدار دیا گیا ہے حکومت نے امریکہ کی خوشنودی کے لیئے ملک کا وقار دائو پر لگا دیا لیکن مگروہ کبھی بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ جب تک ایک بھی عاشقان رسول ؐ زندہ ہے وہ دین اسلام کی سر بلندی کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ کلمے کے نام پر بننے والے ملک کو امریکہ کی کالونی کسی صورت نہیں بننے دیا جا ئے گا مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ آسیہ مسیح کی بریت کا فیصلہ عدلیہ اور حکومت پر بیرونی دبائو کا نتیجہ ہے پی ٹی آئی مغرب کی نمائندہ جماعت ہے 25نومبر کو سکھر میں تاریخ ساز ناموس رسالت ؐ ملین مارچ ہو گا ۔

(جاری ہے)

ملین مارچ سے مرکزی جمعیة اہلحدیث کے امیر سینیٹر علامہ پروفسیر ساجد میر ،جماعت اسلامی کے نائب امیر حافظ محمد ادریس ،جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا جے یو پی رہنما ،صاحبزادہ اویس احمد نورا نی، جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا محمد امجد خان ،مولانا راشد خالد محمود سومرو ،،مولانامحمداسماعیل شجاع آبادی،جماعت اسلامی ،فرید احمد پراچہ ، مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن ،میاں مقصود احمد،مولانا امیر حمزہ ، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبد النعیم،مولانا خلیل الرحمن درخواستی ،محمد اسلم غوری ،مولانا عبد المالک ،حافظ ابتسام الہی ظہیر،مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی ،وفاق المدارس العربیہ لاہور کے صدرمفتی عزیز الرحمن،حافظ انور ساجد ،مولانا عبد المجید توحیدی ،ذکر اللہ مجاہد ،قاری عبد الصمد ،مولانا علیم الدین شاکر ،حافظ عبد الواجد اور دیگر نے خطاب کیا۔

پروفیسر ساجدمیر نے اپنے خطاب کہا کہ ملک وہ ٹھیکدار جو اس وزیر اعظم کو لے کر آئے ہیں ان کو بتا نے کے لیئے آج کا یہ اجتماع منعقد کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ عاشقان رسول کو چھوٹا طبقہ کہنے والے آج کا یہ اجتماع دیکھ لیں آج عوامی عدالت نے آسیہ ملعونہ کیخلاف فیصلہ دے دیا ہے حافظ ادریس نے کہاکہ ناموس رسالت ؐپر آج کے دور کا گیا گذار مسلمان پنا تن من قر بان کر نے کے لیئے ہر وقت تیا بیٹھا ہے انہوں نے کہاکہ عدالت کا آسیہ ملعونہ کو رہا کر نے کا فیصلہ کسی کی خوشنوی حاصل کر نے لیئے ہے مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ حکومت سے جو پہلا کام لینا ہے وہ اسرئیل کو تسلیم کر نا ہے اور قاد یانیوں کو آزدی دینا ہے لیکن قوم حکومت کے ہر ایسے اقدام کیخلاف متحدہ اور متفق ہے ،مولانا اویس احمد نوارنی نے کہاکہ آسیہ ملعونہ کو تحفظ دینے والوں کو آج کے ملین مارچ سے پیغام گیا ہے مسلمان آپنے آقادوجہاں کی شان میں ناگستاخی کو برداشت کر سکتا ہے اور نہ ہی گستاخی کر نے والے کے وجود کو انہوں نے کہاکہ ملک مارشل لاء لگا ہوا میڈیا کی آزدی بھی سلب کی ہوئی ہے مولانا اللہ وسایا نے کہاکہ مسلمان ہر باے کو برداشت کر سکتا ہے لیکن آقادوجہاں ﷺ کی شان میں گستاخی کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا ہے انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس ہے اس کے بغیر کوئی عبادت قبول نہیں مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ یہ ملک کلمے کے نام پر بنا ہے اس ملک میں کسی یورپ اور کسی امریکی، اسرائیلی نظام کو نافذ نہیں ہو نے دیا جا ئے گا انہوں نے کہاکہ اسلام ہی اس ملک کا مقدر ہے انہوں نے پا کستان کو سیکولر ریاست بنانے کی ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کیا جا ئے گا ۔

ے کہا ہے کہ لاہور کے تاریخی ملین مارچ سے عاشقان رسول کو ولولہ تازہ ملا ہے۔ ملین مارچ میں عوام کی بھرپور شرکت نوید انقلاب ہے۔ قوم ناموس رسالت پر پہرہ دینے کے لئے متحد اور بیدار ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو سیکولر ریاست نہیں بنا سکتی۔ حکومت نے اسرائیل کے حق میں تقریر کرنے والی خاتون ممبر پارلیمنٹ کی شر انگیزی کا نوٹس نہ لے کر مایوس کیا ہے۔

دینی جماعتیں یہودی اور قادیانی لابی کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔ اسلام کو دیس نکالا دینے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت نے آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں شامل نہ کر کے بدعہدی کی ہے۔ وزارت مذہبی امور میں قائم تحفظ ناموس رسالت سیل کو ختم کرنا قابل مذمت ہے۔ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں نظام مصطفے کا نفاذ آئینی تقاضا ہے۔

حکومت بیرونی قوتوں کی ہدایات پر عمل کر کے ملک کی نظریاتی بنیادوں کو کمزور کر رہی ہے۔ دینی قوتوں سے ٹکرانے والی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی۔ کراچی اور لاہور کے ملین مارچ نے ناموس رسالت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو دفن کر دیا ہے۔ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی نے کہاکہ آسیہ کیس کے فیصلے کو قوم کی واضح اکثریت نے مسترد کر دیا ہے۔ آسیہ میسج کیس کی نظرثانی درخواست کی سماعت کے کئے فل بنچ قائم کیا جائے اور سماعت کی کاروائی براہ راست نشر کی جائے۔

موجودہ حکومت کے دور میں قادیانی سازشیں تیز ہو گئی ہیں۔ پاکستان کی نظریاتی اساس پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔ تحریک تحفظ ناموس رسالت ملک بھر میں پھیل چکی ہے۔مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ ناموس رسالت کے معاملے میں تمام دینی جماعتیں متحد اور یکسو ہیں۔ ایمان اور قرآن کی آواز دبنے نہیں دیں گے۔ مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم نے کہا نااہل حکمران اسلام دشمن بیرونی قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ مطالبات پورے ہونے تک تحریک جاری رہے گی۔ پارلیمنٹ میں حکومتی جماعت کی خاتون نے اسرائیل نواز تقریر کر کے قوم کو تشویش اور اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی نے تین ماہ میں ملک کو تباہ حال کر دیا ہے۔