Live Updates

صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس کی پی ٹی آئی کے ولید اقبال اور سیمی ایزدی کو سینٹ کے انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد

جمعرات 15 نومبر 2018 23:19

صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس کی پی ٹی آئی کے ولید اقبال اور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے پی ٹی آئی کے ولید اقبال اور سیمی ایزدی کو سینٹ کے انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر مراد راس نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمہوریت کی بالا دستی اور نئے پاکستان کیلئے کام کریں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جمہوریت میں شفافیت اور عوامی بھلائی کو پروان چڑھایا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات