سرفراز کارکردگی دکھاتے رہے تو کپتان رہینگے ،ْجاوید میانداد

چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے رسمی ملاقات ہوئی ہے، کسی عہدے کی پیشکش سے متعلق بات نہیں ہوئی ،ْمیڈیا سے گفتگو

جمعرات 15 نومبر 2018 23:32

سرفراز کارکردگی دکھاتے رہے تو کپتان رہینگے ،ْجاوید میانداد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ کپتان سمیت جو کھلاڑی پرفارمنس نہیں دے گا وہ ٹیم سے باہر ہوگا، سرفراز اچھی کارکردگی دکھاتے رہے تو کپتان رہیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہاکہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے رسمی ملاقات ہوئی ہے، کسی عہدے کی پیشکش سے متعلق بات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی سے کرکٹ اسٹرکچر کو بہتر بنانے پر بات ہوئی، جو مشورے مانگے وہ دئیے۔جاوید میانداد نے کہا کہ ملک کے حساس معاملات پر کرکٹرز کو گفتگو نہیں کرنی چاہیے، کرکٹر اپنی توجہ صرف کرکٹ پر مرکوز رکھیں۔