سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کے چچا کے انتقال پر مختلف شخصیات کا اظہار تعزیت

جمعرات 15 نومبر 2018 23:34

سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کے چچا کے انتقال پر مختلف شخصیات کا اظہار ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور نیشنل بینک آف پاکستان شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم کے چچا کے انتقال پر مختلف شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ مشترکہ تعزیتی بیان میں نیشنل بینک کے صدر طارق جمالی شعبہ اسپورٹس کے گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک ،اقبا ل واحد،ارشد حسین ،عظمت اللہ خان ،انورفاروقی ،ابوزر امرائو ، سعید آزاد ، شعبہ اسپورٹس کی مختلف شخصیات جن میں کے بی بی اے کے صدر غلام محمدخان کے ایچ اے کے گلفراز احمدخان ، پی آئی ایچ کے زاہد شہاب انٹر نیشنل کرکٹراطہر لیئق سابق انٹرنیشنل بیڈمنٹن کھلاڑی انور سعید، فصیح الرحمن ،سمیرسلیم نے نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم کے چچا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے رب کریم سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبروجمیل عطاکرے۔

متعلقہ عنوان :