خاتون وارڈن کے جونئیر کلرک سے ناجائز تعلقات ثابت ہونے پر دونوں نوکری سے برطرف

جونئیر کلرک کی جانب سے شادی سے انکار پر خاتون وارڈن نے زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 15 نومبر 2018 21:03

خاتون وارڈن کے جونئیر کلرک سے ناجائز تعلقات ثابت ہونے پر دونوں نوکری ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 نومبر 2018ء ) :جونئیر وارڈن پر زیادتی کا مقدمہ درج کروانے والی خاتون وارڈن کے اسی سے ناجائز تعلقات نکلے۔جونئیر کلرک کی جانب سے شادی سے انکار پر خاتون وارڈن نے زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں کچھ عرصہ قبل ایک خاتون وارڈن نے جونئیر کلرک پر الزام لگایا تھا کہ اس نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ۔

پولیس کی جانب سے اس مقدمے کے اندراج کے بعد تفیتیش کا آغاز کیا گیا تو کہانی ہی کچھ اور نکلی۔

(جاری ہے)

اس کیس میں جونئیر کلرک نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا تھا بلکہ دونوں نے باہمی رضا مندی سے ایک دوسرے کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کئیے۔دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائی گئیں۔ تاہم بعد میں کلرک کی جانب سے شادی سے انکار کر دیا گیا۔ ​ ​ اس موقع پر لیڈی وارڈن نے کلرک کے خلاف زیادتی کی نیت سے اغواء کرنے کا مقدمہ درج کروایا۔ ایس پی ٹریفک آصف صدیق نے واقعے کی انکوائری کی تو دونوں قصور وار نکلے ۔ جس کے بعد محکمے کی بدنامی کا باعث بننے پر سی ٹی او نے دونوں اہلکاروںکو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔