ولید اقبال اور سیمی ایزدی کی کامیابی دراصل عمران خان کے نظریے کی کامیابی ہے : فیاض الحسن چوہان

نو منتخب سینیٹرز کو اس شاندار جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں: صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت

جمعرات نومبر 23:37

ولید اقبال اور سیمی ایزدی کی کامیابی دراصل عمران خان کے نظریے کی کامیابی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سینیٹ میں پنجاب کی نشستوں پر ولید اقبال اور سیمی ایزدی کی جیت دراصل وزیر اعظم عمران خان کے نظریے کی جیت ہے۔ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

یہاں اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آج ہونے والے سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی جیت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ناممکن ہے۔

میری مخالفین کو صلاح ہے کہ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں میں دراڑ ڈالنے کی مزموم کوششوں سے باز رہیں۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ولید اقبال اور سیمی ایزدی پاکستان کی بہتری کے لئے عمران خان کی قیادت میں بھرپور طور پر ساتھ دیں گے۔