کراچی ، پاکستان میں امن وسلامتی کو میلاد والوں نے فروغ دیا ہے ،محمد ثروت اعجاز قادری

بارود والوں نے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے ذریعے اسلام اورملک کو نقصان پہنچایا ہے ،ملک میں پائیدار امن اور ترقی کیلئے مثبت کردار ادا کرتے رہینگے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

جمعرات 15 نومبر 2018 23:39

کراچی ، پاکستان میں امن وسلامتی کو میلاد والوں نے فروغ دیا ہے ،محمد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن وسلامتی کو میلاد والوں نے فروغ دیا ہے ،بارود والوں نے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے ذریعے اسلام اورملک کو نقصان پہنچایا ہے ،ملک میں پائیدار امن اور ترقی کیلئے مثبت کردار ادا کرتے رہینگے ،عاشقان رسول میلاد جلوسوں میں بھر پور شرکت کریں ،ہر سال کی طرح امسال بھی پاکستان سنی تحریک کے تحت 11ربیع الاول کو عظیم شان میلاد ریلی لیاقت آباد ڈاکخانہ سے نکالی جائیگی ،جشن ولادت رسول منانا عین اسلام ہے ،میلاد کے مخالف فسادی اور امن کے دشمن ہیں ،نبی کریم ﷺ وجہ تقلید کائنات ہے ،محسن انسانیت حضرت محمد مصطفی ﷺنے سسکتی ہوئی انسانیت کو شرف فضیلت بخشا،ظلمتوں اور اندھیروں کو ختم کرکے امن وسلامتی اور ایک دوسرے کے حقوق پورے کرنے کادرس دیا ،سسکتی ہوئی انسانیت جہالت کے اندھیروں سے نکال کر سلامتی اور خواتین کو اعلیٰ مقام دیا ،صوبائی وشہری حکومت میلاد جلوسوں اور ریلیوں کے راستوں کی پیوند کاری کو یقینی بنائے اور صفائی کے بہتر انتظامات کئے جائیں ،دورود سلام کی صدائوں میں انشاء اللہ آقا کریم کا جشن ولادت شایان شان طریقے سے منائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہائوس پر علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جشن ولادت رسول تاقیامت تک مناتے رہینگے ،امن وسلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج ،رینجرز ،پولیس کا کردار مثالی ہے ،انہوں کو کہنا تھا کہ شہر کراچی سمیت ملک بھر میں سبز پرچم لہراررہے ہیں اور برقی قمقموں سے چراغاں کیا گیا ہے ،سبز پرچم امن وسلامتی اور احترام کی علامت ہے چراغاں خوشحالی اور ترقی کی نوید ہے ،انشاء پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے میلاد منانے والے ہر اول دستے کا کردار ادا کرینگے۔

#