Live Updates

صحت کی بنیادی اور تمام سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے ،وزیراعلیٰ محمودخان

جمعرات 15 نومبر 2018 23:44

صحت کی بنیادی اور تمام سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے ،وزیراعلیٰ ..
پشاور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے یقین دلایا ہے کہ صحت کی بنیادی اور تمام سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے اور ہدایت کی کہ اس مقصد کیلئے وسائل فراہم کرنا اور صحت کے اداروں کو عوامی خواہشات کے مطابق بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونی چاہیئے۔

اُنہوںنے وزیر صحت کو ہدایت کی کہ صحت کے شعبے میں جو بھی مسائل ہیں ان کے حل کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاکر جلد سے جلد حل کئے جائیں، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے زراعت کے شعبے کے حوالے سے بھی فنڈز دینے کا وعدہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں صحت کے حوالے سے اجلاس کے دوران کیا ۔صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ خان اور نوشیروان برکی کے ساتھ خصوصی ملاقات کی اور صحت کے حوالے سے اہم اُمورزیر غور آئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور عوام کو صحت کی سہولیات مہیا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی صحت کے شعبے پر خاص نظر ہے اور ہم صحت کے شعبے کے کل وقتی بنیادوں پر بنیادی نوعیت کے کام کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مینجمنٹ کے حوالے سے حکومت نے صحت کی وزارت کو مکمل سپورٹ کیا ہے اور اگر مزید کسی سپورٹ کی ضرورت ہو تو وہ بھی پوری کی جائے گی کیونکہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح صحت کے شعبے میں عوام کو ہر سہولت مہیا کرنا ہے ۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے کہاکہ چند روز قبل و زیراعظم سے ملاقات کے بعد بی آرٹی کے پراجیکٹ کی ایکنک سے منظوری بھی دی ہوئی ہے جو خوش آئند بات ہے ۔ انہوں نے صوبائی وزیر صحت کی محکمہ صحت کے شعبے میں خدمات اور کارکردگی کو سراہااورکہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح عوام کو صحت کی تمام سہولیات مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ صوبے میں صحت کے مسائل کے حل کیلئے تمام ممکن وسائل بروئے کار لا کر جلد از جلدان مسائل کو حل کرکے عوام کو ریلیف دی جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات