حکومت صنعتی ترقی پر یقین رکھتی ہے، حبیب اللہ خان

جمعرات 15 نومبر 2018 23:44

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) سندھ ایمپلائی سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ کے ریجنل ڈائریکٹر حبیب اللہ خان نے حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تمام جائز مطالبات و سفارشات کو حل کرنے کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتی ترقی پر یقین رکھتی ہے اور اس ضمن میں صنعتکاروں اور ورکرزکو تمام تر صہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومتی جانب سے کئے گئے اقدامات کو بیان کرتے ہوئے حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں کو یقین دلایا کہ ورکرز کے لئے اسپتال، ڈسپنسریز ، ادویات، اور ایمبولینس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ دیگر امور بشمول ڈیتھ گرانٹ اور میرج گرانٹ کی جلد ادائیگی کے لئے بھی بھرپور کوشش کی جائے گی اس موقع پر حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین شاہد قائمخانی نے صنعتکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حیدرآباد کے ورکرزکو اسپتال ، ادویات ،بل وغیرہ کیلئے اکثر کراچی جانا پڑتا ہے، لیبر کالونی کی ڈسپنسری گزشتہ کئی سالوں سے بند ہے، متعلقہ اسپتالوں میں ایمبولینس کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے ، صنعتکار ، تاجراور ورکرزکو سندھ ایمپلائی سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ کے عملے کا غیر اخلاقی رویہ پر شدید تحفظات ہیںبعد ازاں ریجنل ڈائریکٹر سندھ ایمپلائی سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ حبیب اللہ خان کو چیئرمین شاہد قائمخانی کی جانب سے سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین شجاع رزاق میمن اور پیٹرن ان چیف چودھری مظہر الحق نے بھی ریجنل ڈائریکٹر کو حیدرآباد کے صنعتکاروں اور ورکرز کو درپیش مسائل سے آگاہی دی۔

متعلقہ عنوان :