وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد چین کے پانچ روزہ دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

جمعرات 15 نومبر 2018 23:46

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد چین کے پانچ روزہ دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، جمعرات کو دوبارہ یونیورسٹی پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد چین کے شہر نان جینگ میں ’’کانفرنس فار انٹرنیشنل ٹیکنالوجی ٹرانسفارمر اینڈ کمرشلائزیشن‘‘ میں شریک ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستانی طلباء و طالبات کے ساتھ ملاقات کیں اور چین کی متعدد یونیورسٹیوں میں بطور گیسٹ سپیکر اپنے لیکچر بھی دیئے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے اپنے دفتر میں اساتذہ اور سینئر انتظامی افسران سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کی دیگر ممالک کو منتقلی کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ کانفرنس میں دنیا بھر کے نامور تعلیمی اداروں کے سربراہان کے ساتھ ملاقات بھی ہوئی۔ دورہ چین کے دوران ان کی چین میں زیر تعلیم پاکستان طلبہ سے بھی ملاقات ہوئی۔