وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود سے یو این ایچ سی آر کے وفد کی ملاقات

افغان مہاجرین کے بچوں کی تعلیم سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا افغان مہاجرین کیمپوں میں زیر تعلیم افغان بچوں کی سرٹیفکیشن کے بارے میں فیصلہ دیگر متعلقہ وزارتوں کی مشاورت سے کیا جائے گا،وفاقی وزیر شفقت محمود

جمعرات 15 نومبر 2018 23:46

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود سے یو این ایچ سی آر ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کیمپوں میں زیر تعلیم افغان بچوں کی سرٹیفکیشن کے بارے میں فیصلہ دیگر متعلقہ وزارتوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ملاقات میں افغان مہاجرین کے بچوں کی تعلیم سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ملک میں نئی ایجوکیشن پالیسی لا رہے ہیں، سکل ایجوکیشن کی طرف ہماری اپنی بھی بہت توجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایجوکیشن ڈیٹا اکٹھا کرنے کے سسٹم کو مزید مؤثر کر رہے ہیں۔ یو این ایچ سی آر کے وفد نے کہا کہ وزارت تعلیم افغان کیمپوں میں تعلیم حاصل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ فراہم کرے۔ وفد نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ نیوٹیک مہاجرین کے بچوں کو سکل ایجوکیشن فراہم کرے، پاکستان میں تعلیم کی بہتری کیلئے یو این ایچ سی آر اپنا کردار ادا کرے گا۔