جامعہ کراچی: مخصوص کوٹے کے داخلہ فارم30 نومبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

جمعرات 15 نومبر 2018 23:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری کے اعلامیہ کے مطابق مخصوص کوٹے (Reserved Seats )کے فارم30 نومبر2018 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ خواہشمند طلبہ داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔واضح رہے کہ ایسے امیدوار جو ان شعبہ جات میں داخلے کے خواہشمند ہیں جہاں داخلہ ٹیسٹ کا اطلاق ہوتا ہے ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ داخلہ ٹیسٹ کا فارم بھی جمع کرائیں اور داخلہ ٹیسٹ میں لازمی شرکت کریں،بصورت دیگر وہ داخلہ ٹیسٹ والے شعبہ جات میں داخلے کے اہل نہیں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :