چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ٹاپ سٹی فراڈ کیس کی ان چیمبر سماعت ، ایف آئی اے کو 15 روز میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم

جمعرات 15 نومبر 2018 23:54

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ٹاپ سٹی فراڈ کیس کی ان چیمبر سماعت ، ایف آئی ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ٹاپ سٹی فراڈ کیس کی ان چیمبر سماعت کرتے ہوئے ایف آئی اے کو 15 روز میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

. ان چیمبر سماعت کے دوران ٹاپ سٹی کے کنور معید خان وکیل کے ہمراہ چیمبر میں پیش ہوئے۔ جس کیخلاف زاہدہ جاوید نے سپریم کورٹ درخواست دائر کی تھی۔ تاہم چیف جسٹس نے ایف آئی اے کو دوہفتے میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ طلب کرلی ہے۔