طاہر داوڑ کے قتل میں افغان خفیہ ادارے اور فوج مخالف پاکستانی تنظیم کے ملوث ہونے کے اشارے

افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کی جانب سے قندھار کے پولیس چیف کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے طاہر داوڑ کو قتل کیا گیا، جبکہ پشتون تحفظ موومنٹ نے بھی افغان حکومت کیساتھ مل کر شہید پولیس افسر کی میت کی حوالگی پر سیاست کی: میڈیا رپورٹس

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 نومبر 2018 22:51

طاہر داوڑ کے قتل میں افغان خفیہ ادارے اور فوج مخالف پاکستانی تنظیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2018ء) طاہر داوڑ کے قتل میں افغان خفیہ ادارے اور فوج مخالف پاکستانی تنظیم کے ملوث ہونے کے اشارے، افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کی جانب سے قندھار کے پولیس چیف کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے طاہر داوڑ کو قتل کیا گیا، جبکہ پشتون تحفظ موومنٹ نے بھی افغان حکومت کیساتھ مل کر شہید پولیس افسر کی میت کی حوالگی پر سیاست کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی پولیس افسر طاہر داوڑ کے قتل کیس کے سلسلے میں کچھ تہلکہ خیز باتیں سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طاہر داوڑ کے قتل میں خفیہ ادارے اور فوج مخالف پاکستانی تنظیم کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں۔ طاہر داوڑ کے قتل کے بعد افغان حکومت کے رویے نے ثابت کیا ہے کہ شہید پولیس افسر کے قتل میں کوئی دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ افغان خفیہ ادارہ این ڈی ایس ملوث ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے ٹکڑوں پر پاکستان کیخلاف کام کرنے والی افغان خفیہ ایجنسی نے قندھار پولیس چیف کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے طاہر داوڑ کو قتل کروایا ہے۔ جبکہ اس سارے معاملے میں افغان حکومت بھی ملوث ہے۔ یہی نہیں، بلکہ اس تمام معاملے میں پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈا میں ملوث پشتون تحفظ موومنٹ بھی کسی حد تک ملوث نظر آتی ہے۔ طاہر داوڑ کے اغوا کی خبر سامنے آتے ہی پشتون تحفظ موومنٹ کے شرپسندوں نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف زہریلا پراپیگنڈا کرنا شروع کردیا تھا۔

جبکہ طاہر داوڑ کی میت کی حوالگی کے معاملے پر بھی افغان حکومت اور پشتون تحفظ موومنٹ کا گٹھ جوڑ سامنے آیا۔ افغان حکومت کی جانب سے طاہر داوڑ کی میت پاکستانی حکومت کے حوالے کرنے کی بجائے پشتون تحفظ موومنٹ کے حوالے کرنے کی ضد کی گئی۔ اسی بات نے ثابت کیا کہ پشتون تحفظ موومنٹ بھی افغان حکومت کیساتھ مل کر اس معاملے پر حکومت پاکستان اور فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔