10 سالہ بچہ گھر سے 20 لاکھ چرا کر فرار

باپ نے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 15 نومبر 2018 22:58

10 سالہ بچہ گھر سے 20 لاکھ چرا کر فرار
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 نومبر 2018ء) :لاہور میں 10 سالہ بچنے نے اپنے ہی گھر سے 20 لاکھ روپے چرا لئیے۔ باپ نے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں چوری کی انوکھی واردات پیش آئی ہے۔اس چوری کی واردات میں 10 سالہ بچہ ملوث ہے جو اپنے ہی گھر سے 20 لاکھ روپیہ چرا کر فرار ہو گیا ہے۔یہ بچہ پانچوی کلاس کا طالبعلم ہے اور اسکا نام حسن ہے۔

حسن گھر سے 20لاکھ کی نقدی لے کرغائب ہو گیا۔حسن کے والد طاہر کا بتانا تھا کہ وہ جائیداد کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے۔اس نے کاروبار کی غرض سے گھر میں 80لاکھ کی نقدی رکھی سنبھال رکھی تھی۔ اس میں سے 20لاکھ اسی کا بیٹا حسن لے کر غائب ہو چکا ہے۔اہل خانہ کی جانب سے حسن کی تلاش جاری ہے ۔ دوسری جانب حسن کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو بھی دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے کہنا تھا کہ حسن کو جلد تلاش کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کارروائی کی جاری ہے۔ والد طاہر نے بیٹے حسن کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے۔درخواست میں والد نے بیٹے حسن پر الزام عائد کیا کہ پراپرٹی کی 80لاکھ رقم میں سے 20 لاکھ غائب ہیں جبکہ بیٹا حسن بھی گھر میں موجود نہیں رقم حسن ہی نے چُرائی ہے۔پولیس نے اس کیس پر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے اور پولیس کی جانب سے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ جلد ہی اس انوکھے چوری کیس کو حل کر لے گی۔پولیس کا موقف ہے کہ وہ اس کیس کو مختلف زاویوں سے جانچ رہی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی واقعے کے اصل ذمہ داروں کو دھر لیا جائے گا۔
                                                                            

متعلقہ عنوان :