گورنرخیبرپختونخوا شا کی شہید ایس پی رورل طاہر داوڑ کی نمازجنازہ میں شرکت کی، درجات کی بلندی کیلئے دعا کی

جمعرات 15 نومبر 2018 23:57

گورنرخیبرپختونخوا شا کی شہید ایس پی رورل طاہر داوڑ کی نمازجنازہ میں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے جمعرات کے روز ملک سعدشہید پولیس لائنزپشاور میں شہید ایس پی رورل طاہر داوڑ کی نمازجنازہ میں شرکت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء گورنرخیبرپختونخوا نے ایس پی طاہر داوڑ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک نڈر اور جانباز پولیس آفیسر تھے ،افسوس ناک واقعہ پر غمزدہ خاندان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ گورنر خیبرپختونخواکاکہناتھا کہ عوام کے جان ومال کی تحفظ کیلئے پولیس افسران و اہلکاروں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ صبرو استقامت سے برداشت کرنے کی دعا بھی کی۔ #