Live Updates

چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کمپنی پاکستان میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کمپنی نے پاکستانی حکومت کو باضابطہ خط بھی ج دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 16 نومبر 2018 00:03

چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کمپنی پاکستان میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 نومبر 2018ء ) :چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کمپنی نے پاکستانی حکومت کو باضابطہ خط بھیج دیا جئس کے مطابق سی آر سی پاکستان میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی بہت بڑی کنسٹرکشن کمپنی چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کمپنی نے پاکستان میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اس ضمن میں انہوں نے خط لکھ کر باضابطہ پاکستانی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ یکم نومبر کو ان کی اس کمپنی سے بات ہوئی اور 2نومبر کو ایم او یو پر سائن کیا گیا اور آج مجھے یہ باضابطہ موصول ہو گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ کمپنی صرف ریل کنسٹرکشن میں ماہر نہیں بلکہ یہ اور بھی پراجیکٹس کرتی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آج چینی ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی چیان بے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چین نے ماضی میں بھی پاکستان کی مدد کی تھی اور مستقبل میں بھی اسی جذبے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے دئیے جانے والا پیکج سعودی عرب سے بڑا ہوگا۔تاہم اس معاشی پیکج کا حجم کتنا ہوگا،اس حوالے سے ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا کیونکہ ابھی دونوں ممالک کے معاشی ماہرین اس پر ہوم ورک کر رہے ہیں اور جلد ہی اس معاشی پیکج کے حوالے سے خوشخبری سامنے آئے گی۔یاد رہے کہ حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان نے چین کا دورہ کیا تھا جہاں وہ چینی وزیر اعظم ، صدر سمیت اعلیٰ حکام اور سرمایہ کاروں سے ملے تھے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات