Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد حسن ناصراور دیگر کا حاجی الیا س ناز کی بھابھی اور مرحوم حاجی بشیر آٹے والے کی زوجہ کی وفات پر رنج و غم کا اظہار

جمعہ 16 نومبر 2018 00:50

لور الائی۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) ممتاز قبائلی اور سماجی رہنمااور پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد حسن ناصر سابق صوبائی وزیر اور قبائلی و سماجی رہنما ڈاکٹرعطاگل قبائلی رہنما امیر محمد سلیمان خیل اور دیگر نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں حاجی الیا س ناز کی بھابھی اور مرحوم حاجی بشیر آٹے والے کی زوجہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ وہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کوصبرو جمیل عطا فرمائے ۔

(جاری ہے)

لورالائی پریس کلب کے صدر محمد عثمان موسی خیل سینئر نائب صدر میاں محمد طاہر بشیر ارائیںجونیئر نائب صدر میر محمود بلوچ جنرل سیکرٹری محمد نعیم ناصر سیکرٹری فنانس خان محمد خانو آفس سیکرٹری نوراللہ اندڑ ایم یعقو ب دلسوز روزی خان ملازنی نیوز ایجنٹ عمر زئی ناصر ممتاز قبائلی سماجی رہنما ایڈوکیٹ ظریف خان کاکڑ اور دیگر نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں مرحوم حاجی بشیر آٹے والے کی زوجہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ وہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کوصبرو جمیل عطا فرمائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات