بلوچستان کی ترقی کے عمل میں صوبے کی یونیورسٹیوں کے خدمات سے استفادہ کیا جائے گا ،صوبائی حکومت یونیورسٹیوں کو ریسرچ گرانٹ فراہم کرے گی، اور حکومت اور یونیورسٹیوں کے مابین تعاون کے فروغ کے لئے ان کی سربراہی میں یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور محکمہ تعلیم کے حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان
جمعہ 16 نومبر 2018 00:50
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم یونیورسٹیوں کی فیکیلیٹز اور فارغ التحصیل طلباء کے تجربہ اور مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، خاص طور سے توانائی کے متبادل ذرائع کی ترقی، کوئٹہ کے ماسٹر پلان کی تیاری اور اربن پلاننگ، فارسٹری، مائننگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ،پانی کے ذرائع کی ترقی اور فارنزک سائنس لیبارٹی کے قیام کے لئے یونیورسٹیوں کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے فارغ التحصیل گریجویٹس اور انجینئرز کو حکومتی اور نجی شعبہ میں انٹرن شپ کے پروگرام شروع کئے جائیں گے اور صوبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کو ہمارے نوجوانوں کو روزگار، تربیت اور انٹرن شپ دینے کا پابند کیا جائے گا، اس موقع پر فیکلیٹی ممبرز کی جانب سے صوبے کے ترقیاتی عمل میں بلامعاوضہ خدمات کی فراہمی کی پیشکش کی گئی اور طے پایا کہ بیوٹمز وزیراعلیٰ کی جانب سے نشاندہی کئے گئے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے تجاویز اور سفارشات تیار کرے گی، وزیراعلیٰ نے فیکلیٹی ممبران کے جذبہ کو سراہا انہوں نے اپنے دورہ کے دورہ کے دوران یونیورسٹی کے مختلف شعبوں اور نیشنل انکمبیشن سینٹر کوئٹہ کا معائنہ بھی کیا جہاں طلباء کو بزنس کے شعبہ میں رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سینٹر میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور این آئی سی کے درمیان شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
حسن اور حسین نواز کی بریت سے متعلق فیصلہ محفوظ
-
کراچی سے فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار
-
پاکستان میں ہونے والے حملے میں جانی نقصان پر افسوس ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
بجلی 5روپے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.