داالیں ہماری خورا ک کا اہم حصہ، زرعی ماہرین

جمعہ 16 نومبر 2018 02:40

سلانوالی۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ دالیں ہماری خورا ک کا اہم حصہ ہے یہ ہمار ی خورا ک میں سستے داموں پروٹین مہیا کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں خورا ک کو غذائیت کے اعتبار سے بہتر اور متوازن بنانے کیلئے اور بڑھتی ہوئی آباد ی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے دالوں کی پیداوار میں اضافہ اشدضروری ہے دالیں پھلی دار اجنا س کے خاندا ن سے تعلق رکھنے کے ناطے ہوا سے نائٹروجن حاصل کر کے جڑوں پر موجود منکوں کے ذریعے زمین میں داخل کر کے پودوں کیلئے دستیاب نائٹروجن بناتی ہے اور زمین کی زرخیزی کو بحال رکھتی ہے اور دوسری فصلوں کی طرح دالوں کی پیداوار میں اضافہ ان کے زیر کا شت رقبہ اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ سے ہی ممکن ہے چنا مسور مونگ اور ماش صوبہ پنجاب میں کا شت کی جا نے والی اہم فصلیں تاہم مونگ کے علاو ہ چنا مسور اور ما ش کی ملکی ضروریات درآمد سے پوری کی جاتی ہیں اگر کا شت کا ر وں کو نئی اور زیاد ہ پیداوار دینے والی اقسام کی کا شت اور نئی پیداوار ٹیکنالوجی اپنا کر دالوں کو مجموعی پیداوار میں اضافہ پر آماد ہ کر لیا جا ئے تو دالوں کی درآمد پر کیاجانے والا کثیر مقدار کا زر مبادلہ بچایا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :