اسلام آباد ایئرپورٹ پر رات گئے سعودی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 16 نومبر 2018 10:05

اسلام آباد ایئرپورٹ پر رات گئے سعودی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بچ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16نومبر۔2018ء) اسلام آبادایئرپورٹ پر رات گئےسعودی ایئرلائن کاطیارہ حادثے سے بچ گیا، تفصیلات کے مطابق رات گئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دوران لینڈنگ جدہ سے آنے والی پروازایس وی 3718 کا دایاں ٹائر پھٹ گیا۔ ٹائر پھٹنے سے جہاز رن وے پر ہی رک گیا، مسافروں کو وہیں اتارا گیا ، جہاز کو رن وے سے ہٹا کر رن وے کلیئر کردیا گیا ، ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ایس وی 3718 تکنیکی خرابی کے باعث مسافروں کے بغیر واپس روانہ ہوگئی ۔