داعش کے خلاف لڑائی آٹھویں سال میں داخل ، اب تک چار لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

جمعہ 16 نومبر 2018 10:20

داعش کے خلاف لڑائی آٹھویں سال میں داخل ، اب تک چار لاکھ سے زیادہ افراد ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) امریکا کے خصوصی نمائندے جیمز جیفرے نے کہا ہے کہ شام میں جاری لڑائی آٹھویں سال میں داخل ہو گئی ہے ، امریکا شامی فوجوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ امریکا جس چیز کا متلاشی ہے وہ داعش کی دائمی شکست اور شام میں سیاسی نظام کی مکمل بحالی ہے جسے دوبارہ تبدیل نہ کیا جا سکے اور جس کی سربراہی خود شامی عوام کریں۔ کہا کہ اقوام متحدہ کو اس کے لئے مدد فراہم کرنی چاہئیے اور اس تنازعے کو بڑھنے سے روکا جانا چاہئیے۔اقوام متحدہ خصوصی نمائندے کا اندازہ ہے کہ 2011 میں اس تنازعے کے پیدا ہونے کے بعد سے اب تک چار لاکھ سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ 50 لاکھ مرد، عورتیں اور بچے ملک سے بھاگنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :