جاپان، مصنوعی سیاروں سے متعلق قانون کا نفاذ

جمعہ 16 نومبر 2018 10:50

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) جاپانی حکام نے نجی شعبے کی لائسنس یافتہ کمپنیوں کے مصنوعی سیارے خلا میں بھیجنے کی راہ ہموار کرنے والا نیا قانون نافذ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق خلائی سرگرمی کا یہ قانون گزشتہ ضابطے کی جگہ لے رہا ہے جس کے مطابق جاپان کا خلائی تحقیقی ادارہ جاکسا اور اس کی منظور شدہ کمپنی متسٴْوبیشی ہیوی انڈسٹریز کو ہی مصنوعی سیارے چھوڑنے کی اجازت تھی۔

نئے قانون کے تحت نجی کمپنیاں، حکومتی ضوابط پر پورا اترنے اور پیشگی جانچ سے گزرنے کی صورت میں مصنوعی سیارے خلا میں بھیج سکیں گی۔ نجی کمپنیوں کے مصنوعی سیارے بھیجنے کے کاروبار میں داخل ہونے کے لیے، ممکنہ ناکامی کی صورت میں اخراجات کا احاطہ کرنے والا بیمہ لازمی ہوگا۔بیمے کی مالیت کی حد سے زیادہ نقصان ہونے کی صورت میں حکومت جزوی طور پر زر تلافی کا بار برداشت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :