جاپانی عدالت کا ایکاتا ری ایکٹر کے بارے میں فیصلہ برقرار

جمعہ 16 نومبر 2018 10:50

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) جاپان کی ایک عدالت نے مغربی جاپان میں واقع ایٹمی ری ایکٹر کو بند کرنے کی مقامی رہائشیوں کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ جاپان کے شہر تاکاماتسٴْو میں قائم ہائی کورٹ نے اہیمے کے علاقے میں واقع ایکاتا ایٹمی بجلی گھر کے ری ایکٹر نمبر تین کے بارے میں فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

اہیمے علاقے کے 11 رہائشیوں نے شِکوکٴْ الیکٹرک پاور کمپنی کے بجلی گھر کا ری ایکٹر بند رکھنے کے لیے مئی 2016ء میں امتناع کی درخواست دائر کی تھی۔

رہائشیوں کو شدید زلزلہ آنے یا بجلی گھر سے کوئی 130 کلومیٹر دور آتش فشاں کوہِ آسو میں بڑی آتش فشانی کی صورت میں بجلی گھر کے محفوظ ہونے کے بارے میں تشویش تھی۔مذکورہ ری ایکٹر لگ بھگ ایک سال بند رہنے کے بعد 27 اکتوبر سے دوبارہ چلایا گیا تھا۔دسمبر 2017 میں ری ایکٹر کی بندش کے لیے دیئے گئے حکم امتناعی کو ہیروشیما ہائیکورٹ نے مسترد کردیا تھا، لہذا رواں سال ستمبر میں اس کو دوبارہ چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔