Live Updates

سینیٹ الیکشن میں 16 ووٹ مسترد ، ہارس ٹریڈنگ ہونے کا شُبہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 نومبر 2018 11:23

سینیٹ الیکشن میں 16 ووٹ مسترد ، ہارس ٹریڈنگ ہونے کا شُبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 نومبر 2018ء) : گذشتہ روز پنجاب کی دو نشستوں پر الیکشن ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف نے دونوں نشستیں مسلم لیگ ن سے چھین کر سینیٹ کی دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔ سینیٹ الیکشن میں گذشتہ روز 16 ووٹس مسترد ہوئے جس سے ہارس ٹریڈنگ کا شُبہ پیدا ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سینٹ کی دو نشستوں پر ضمنی انتخاب میں 16ووٹوں کے مسترد ہونے میں ممبران کی خرید وفروخت کا معاملہ نظر آتا ہے ،ووٹ بیچنے والاطریقہ کار سے ہٹ کر ووٹ کاسٹ کرتا ہے جس سے ووٹ مسترد ہو جاتا ہے اور یوں پیسے بھی لے لئے ،اپنی پارٹی کو بھی ووٹ نہ ڈالا اور پیسے دینے والے کو ووٹ ضائع کر کے فائدہ بھی پہنچا دیا۔

اس ضمن میں کچھ ممبران اسمبلی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ووٹ خریدنے والے اُمیدوار کا مقصد ہوتا ہے کہ مخالف جماعت کا ووٹ بھی اسے ملے اور اگر ایسا نہیں ہو تو کم از کم وہ ووٹ مسترد ہو جائے جس کا فارمولا ہے کہ ووٹ طریقہ کا ر سے ہٹ کر ڈالا جائے تا کہ وہ مسترد ہو جائے ۔

(جاری ہے)

ووٹ مستردکروانے کے لیے خریدار کو کم معاوضہ دینا پڑتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کتنی حیرانگی کی بات ہے کہ مسلم لیگ ن اورپاکستان تحریک انصاف نے سینٹ الیکشن سے قبل اپنی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس طلب کئے اور ممبران صوبائی اسمبلی کو ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کار سے آگاہ کیا اور حاضری یقینی بنانے کے لیے ہدایت کی،تو پھر ایسا کیا ہوا کہ صرف دو نشستوں پر ضمنی انتخاب میں 16ووٹ مسترد ہوئے ۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دونوں اُمیدواروں کو 190ووٹ حاصل کرنے چاہئے تھے اور اگر ان کو آزاد اُمیدواروں کی حمایت بھی حاصل تھی تو 194ووٹ حاصل کرنے چاہئیے تھے ۔خفیہ رائے شماری کی وجہ سے یہ پتہ چلانا تو مشکل ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کون سے ووٹ حاصل نہ کر سکی ،لیکن یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے کچھ ووٹ خرید لئے گئے ،یا ان کے اتحادیوں میں سے کچھ نے ان کو ووٹ نہ دیے ۔ارکان اسمبلی کا غالب امکان یہ تھا کہ ن لیگ نے ووٹ خریدنے کے لیے پیسے کا استعمال کیا لیکن وہ اس کے باوجود بھی انتخاب میں کامیابی حاصل نہ کر سکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات