Live Updates

لاہورہائیکورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ملتوی کردی

عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے کے لیے درخواست گزار وکیل کو مزید دلائل دینے کی ہدایت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 16 نومبر 2018 11:24

لاہورہائیکورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 نومبر۔2018ء) لاہورہائیکورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ایک ہفتے کےلیے ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے لیے درخواست گزار وکیل کو مزید دلائل دینے کی ہدایت کر دی ہے. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے لائیرز فاﺅنڈیشن فار جسٹس کے وکیل اے کے ڈوگر کی وساطت سے دائر کی گئی  درخواست پر سماعت کی.

درخواست میں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گزار کا موقف ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان سول نافرمانی کے لیے لوگوں کو ٹیکس نہ دینے  اور بیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجنے پر اکسایا.

(جاری ہے)

اس کے علاوہ عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بولا اور اور گیٹ توڑے ، انہوں نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے ہیں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم کو آرٹیکل 62 ون جی کے تحت نا اہل کیا جائے.

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے لائیرز  فاﺅنڈیشن فار جسٹس کے وکیل اے کے ڈوگر کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی. درخواست میں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے  درخواست گزار کا  موقف  ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان سول  نافرمانی کے لیے لوگوں کو  ٹیکس نہ دینے اور بیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجنے پر اکسایا. اس کے علاوہ عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بولا اور اور گیٹ توڑے ، انہوں نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے ہیں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم کو آرٹیکل 62 ون جی کے تحت نا اہل کیا جائے.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات