یمن میں موجود بدترین عالمی بحران پر قابو پانے کے لئے یہاں جاری جنگ کو فوری بند کیا جائے ، ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ کی متحارب فریقوں سے دردمندانہ اپیل

جمعہ 16 نومبر 2018 11:50

اقوام متحدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ ڈیوڈ بیزلی نے یمن میں تمام متحارب فریقوں سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ ملک میں موجود بدترین عالمی بحران پر قابو پانے کے لئے یہاں جاری جنگ کو فوری بند کیا جائے ۔یمن کے تین روزہ دورے سے واپسی پر پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ساحلی شہر حدیدہ میں جاری لڑائی سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی امدادی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کی ایک ہسپتال کے دوران کے دوران انہوں نے ایسے بچے دیکھے جن کی بھوک کی وجہ سے صرف ہڈیاں اور جلد ہی باقی رہ گئی تھی اور وہ بمشکل سانس لے رہے تھے۔انہوں نے درمندانہ اپیل کی کہ ان بچوں کو موت کے منہ میں جانے سے روکنے کے لئے فوری جنگ بند کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ یمن میں ہرماہ ستر سے اسی لاکھ افراد کو غذائی امداد دے رہا ہے اور وہ اپنے امدادی پروگرام کے دائرہ کار کو ایک کروڑ بیس لاکھ افراد تک بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ غذائی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ کے نتیجہ میں بڑی تعداد میں لوگ موت کے منہ میں چلے جائیںگے اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے علاقے میں امن اور حدیدہ کی بندرگاہ کا کھلا رہنا ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :