امریکی صدر ’’آج‘‘ آگ سے متاثرہ علاقے کیلی فورنیا کا دورہ کریں گے

جمعہ 16 نومبر 2018 11:50

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) امریکی صدر ’’آج‘‘ شمالی کیلی فورنیا کے آگ سے متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ہفتے کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلی فورنیا کے دوریکے دوران آتشزدگی کے باعث ہلاک ہونے والے 59 افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کریںگئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شمالی کیلی فورنیا کے جنگلات میں گزشتہ 8 روز سے لگی آگ کے بعد سے کم از کم631 افراد تاحال لاپتہ ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحالی کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں گھر گھر تلاشی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق شمالی کیلی فورنیا میں بیتھ کاؤنٹی اور ساکرامنٹو کے شمال میں 130 کلومیٹر کے علاقے میں موجود تقریبا 26000 گھر اور 98000 ریکڑ پر پھیلے جنگلات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں ۔