اسلامیہ کالج میں مقابلہ حسن نعت کااہتمام

جمعہ 16 نومبر 2018 12:10

پشاور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء)خیبراسلامک کلچرسوسائٹی اسلامیہ کالج پشاورکے زیرانتظام ربیع الاول کے مقدس مہینے کی مناسبت سے طلباء کے درمیان اردواورپشتومقابلہ نعت خوانی کااہتمام کیاگیا،اردومقابلوں میں 46نعت خوانوں نے جبکہ پشتومیں 15نعت خوانوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ممتازنعت خوان ارباب ظفر اللہ اس موقع پرمہمان خصوصی تھے۔ڈاکٹرحسین فاروق نے صدارت کی جبکہ ڈاکٹراباسین یوسفزئی مہمان اعزازکے طورپرموجود تھے۔اردومقابلے میں عابداقبال اول،عطاء اللہ شاہ دوم اورعمادعلی سوم قرارپائے ۔پشتومقابلے میںپہلاانعام ابوطلحہ،دوسرافاطمہ شاہ اورتیسراذاکراللہ نے حاصل کیا۔