تنوشری نے ریسلر کے ذریعے حملہ کروایا تاکہ ڈانس نہ کرسکوں‘راکھی ساونت

اب راکھی ساونت کی طبیعت بہتر ہے اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے

جمعہ 16 نومبر 2018 12:10

تنوشری نے ریسلر کے ذریعے حملہ کروایا تاکہ ڈانس نہ کرسکوں‘راکھی ساونت
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) رواں ماہ 12 نومبر کو خبر سامنے آئی تھی کہ بولی وڈ کی اسکینڈل کوئین راکھی ساونت کو ریسلنگ رنگ میں مقابلہ کرنے کے بجائے ڈانس کرنے پر ایک غیر ملکی خاتون نے بری طرح پیٹا۔غیر ملکی خاتون نے راکھی ساونت کو اس وقت اٹھا کر زمین پر پٹخا، جب کہ اداکارہ ریسلنگ رنگ میں ریسلر سے ڈانس کا مقابلہ کرنے کے لیے اتریں۔

راکھی ساونت نے غیر ملکی ریسلر خاتون سے اس وقت ڈانس کا مقابلہ کرنا چاہا، جب ریسلر خاتون نے اپنی حریف کو شکست دینے کے بعد اعلان کیا کہ کیا کوئی عورت ان سے لڑنا چاہے گی۔ریسلر کے اعلان کے بعد راکھی ساونت ریسلنگ رنگ میں آئیں اور خاتون کو بولا کہ ریسلر تو نہیں تاہم وہ ڈانس کا مقابلہ کرنا چاہیں گی۔سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکھی ساونت ریسلنگ رنگ میں ریسلر کے سامنے ڈانس کر رہی ہیں، تاہم ویڈیو میں ریلسر خاتون کو بھی ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم بعد ازاں راکھی ساونت ریسلر خاتون کو چڑاتی نظر آئیں، جس پر غیر ملکی ریلسر نے انہیں اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا اور انہیں کمر میں شدید چوٹ لگی، جس وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اب اگرچہ راکھی ساونت کی طبیعت بہتر ہے اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے، تاہم انہوں نے ٹھیک ہوتے ہی اداکارہ تنوشری دتہ پر الزامات لگانا شروع کردیے۔

متعلقہ عنوان :