تحصیل بانڈہ داؤدشاہ میں گیس بندش اور پریشر میںکمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین نے تقریباً چھ گھنٹوں تک دھرنا دے کر پلانٹ سے کروڈ آئل کی ترسیل روک کرکوہاٹ بنوں روڈ کوہرقسم کی ٹریفک کے لئے بندکئے رکھا
جمعہ 16 نومبر 2018 12:40
(جاری ہے)
خواتین نے سی پی ایف پلانٹ مکوڑی کے مین گیٹ کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا اور ٹائرجلاکر کوہاٹ بنوں روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔
دھرنا اور احتجاج کے باعث پلانٹ سے کروڈ آئل کی ترسیل کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں کے لئے عارضی طورپر معطل ہوا۔خواتین مظاہرین کی حفاظت اور مطالبات کے حق میں مقامی لوگ بھی احتجاج میں شامل ہوگئے ۔مظاہرین علاقے میں گیس بندش اور پریشرمیں شدید کمی کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔ اٴْن کا مطالبہ تھا کہ مستقل بنیادوں پر علاقے میں گیس کی پریشر میں کمی کو دورکیاجائے۔ اٴْن کا کہنا تھا کہ گیس پر پہلے مقامی لوگوں کا حق ہے لیکن یہاں لوگوں کو سہولت دے کر اب گیس کے حق سے محروم رکھ کر دوبارہ لکڑی جلانے کے زمانے میں دھکیلا جارہا ہے۔آمدہ اطلاعات کے مطابق مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے لئے اسسٹنٹ کمشنر بانڈہ داؤدشاہ‘ تحصیلدار اور پولیس بھی پہنچ گئی جہاں کامیاب مذاکرات اور گیس پریشر بحال کرنے کے بعد رات تقریباً دس بجے مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔مزید اہم خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.