Live Updates

اقتدار میں آکر کرپشن ،ْ سفارش ،ْ رشوت اور فرسودہ کلچر کامکمل خاتمہ کردیں گے‘محمد وحید میر

نیلم کے غیور ،ْ باشعور عوام کرپٹ اور بددیانت افراد کا محاسبہ کریں ،ْ ہمیں محل نہیں چاہئیں نوجوانوں کامستقبل روشن اورمحفوظ بنانا ہمارا منشور ہے

جمعہ 16 نومبر 2018 12:40

شاردہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی راہنما تحصیل آٹھ مقام کے سینئر نائب صدر محمد وحید میر نے کہاہے کہ اقتدار میں آکر کرپشن ،ْ سفارش ،ْ رشوت اور فرسودہ کلچر کامکمل خاتمہ کردیں گے ،ْ نیلم کے غیور ،ْ باشعور عوام کرپٹ اور بددیانت افراد کا محاسبہ کریں ،ْ ہمیں محل نہیں چاہئیں نوجوانوں کامستقبل روشن اورمحفوظ بنانا ہمارا منشور ہے ،ْمیرٹ کاقتل عام اب نہیں ہوگا ،ْ انہوں نے کہاکہ قائد نیلم سردار محمداسرائیل قاضی کا عوامی خدمت ہی مشن ہے پی ٹی آئی قائدین سیاست کوعبادت سمجھتے ہیں ،ْ ان خیالات کااظہارانہوں نے چانگن میں عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ ،ْ جنگلات تباہ کردیئے گئے ہیں ،ْ سکیمیں ہڑپ کرلی گئی ہیں قانون نافذ کرنیوالے ادارے اگرآزادکشمیر کے اندربھی کرپشن مکائومہم شروع کریںگی ،ْ انہوں نے کہاکہ ہماری نیلم وادی سے اربوں روپے کی کٹھ ،ْ قیمتی پتھرسمیت قیمتی جنگلی جڑی بوٹیاں سمگل ہورہی ہیں اورکوئی پوچھنے والا نہیں ہے کل کے ککھ پتی آج کروڑ پتی کیسے بن گئے احتساب بیورو ،ْ اینٹی کرپشن اور دیگراداروں نے کبھی اس طرف توجہ دی ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان ہی وہ واحد شخصیت ہیں جوان بددیانت اورڈاکوئوں کو نکیل ڈال سکتے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات