امریکہ شام میں داعش کی دائمی شکست اور سیاسی نظام کی مکمل بحالی کے لیے عزم

اقوام متحدہ کو اس کے لئے مدد فراہم کرنی چاہئیے اور اس تنازعے کو بڑھنے سے روکا جانا چاہیے،عہدیدارمحکمہ خارجہ

جمعہ 16 نومبر 2018 12:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) امریکہ نے وہ جس چیز کا متلاشی ہے وہ داعش کی دائمی شکست اور شام میں سیاسی نظام کی مکمل بحالی ہے جسے دوبارہ تبدیل نہ کیا جا سکے اور جس کی سربراہی خود شامی عوام کریں۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کو اس کے لئے مدد فراہم کرنی چاہئیے اور اس تنازعے کو بڑھنے سے روکا جانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ نے پناہ گزینوں کو وطن واپسی پر مجبور نہیں کیا ہے اور نہ ہی مختلف ملکوں کی حکومتوں نے واپس جانے کے لئے ان کی حوصلہ شکنی کی ہے یا انہیں روکا ہے۔