عبایہ الٹا پہنوں گی،سعودی خواتین کامطالبات کے حق میں انوکھا احتجاج

عبایہ پہننے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے اس لیے احتجاج کررہی ہیں،ٹوئیٹر پر اپنا غصہ نکالنے والی خواتین

جمعہ 16 نومبر 2018 12:40

عبایہ الٹا پہنوں گی،سعودی خواتین کامطالبات کے حق میں انوکھا احتجاج
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) سعودی خواتین نے ایک نئے انداز میں احتجاج کرنا شروع کر دیا ہے۔ خواتین کے روایتی لباس عبایہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کچھ خواتین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسے الٹا پہنیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان سائڈ آؤٹ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ان خواتین نے اپنی تصاویر انٹرنیٹ پر شائع کی ہیں جن میں انھیں عبایہ الٹا پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کا موقف ہے کہ ان پر عبایہ پہننے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کئی دہائیوں سے سعودی حکام نے خواتین کے لباس کے سلسلے میں سخت ضابطہِ کار بنا رکھا ہے جس کے تحت انھیں گھر سے باہر عبایہ پہننی پڑتی ہے اور مسلمان خواتین کی صورت میں سر پر سکارف بھی پہننا پڑتا ہے۔ٹوئٹر صارف حورا نے کہا کہ وہ اپنی عبایہ الٹی پہننا شروع کر رہی ہیں جس کا مقصد ان روایات اور رساستی قوانین کے خلاف احتجاج کرنا ہے جن کے تحت اگر ہم اپنی شناخت ظاہر کرنے کی ہمت کریں تو ہمیں خطرہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سارا وقت کام پر نقاب اور عبایہ پہننا پڑتا ہے کیونکہ کہا جاتا ہے کہ یہاں پر مرد بھی ہیں۔ یہ کسی کے لیے بھی ایک مشکل کام ہے۔