خاشقجی کے قتل سے متعلق سعودی وضاحت نا کافی ہے، ترکی نے تحقیقاتی رپورٹ مستردکردی

جمعہ 16 نومبر 2018 12:40

خاشقجی کے قتل سے متعلق سعودی وضاحت نا کافی ہے، ترکی نے تحقیقاتی رپورٹ ..
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) ترکی نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے سعودی بیان ناکافی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک حکام کی طرف سے اس بات کا بھی اصرار کیا گیا ہے کہ یہ قتل پہلے سے کی گئی منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اولو کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے قدم مثبت لیکن ناکافی ہیں۔ ریاض حکومت کے دفتر استغاثہ نے کہاکہ خاشقجی کے قتل کے الزام میں پانچ سعودی اہلکاروں کے لیے سزائے موت کی درخواست کی گئی ہے۔