شہید طاہر داوڑ کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
شہید ایس پی طاہر داوڑ ویڈیو میں پی ٹی ایم مظاہرین کو سمجھا رہے ہوتے ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے افغانستان اور بھارت کا ہاتھ ہے
مقدس فاروق اعوان جمعہ 16 نومبر 2018 12:52
(جاری ہے)
ہم پولیس والے دھمکیوں کا براہ راست سامنا کر رہے ہیں۔
خیال رہےشہید طاہر خان کی نماز جنازہ گذشتہ رات ادا کی گئی۔اس سے قبل افغان حکام نے ان کی لاش پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار بھی کیا تھا۔ وفاقی حکومت نے افغانی حکومت کا رویہ سفارتی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ معاملہ سفارتی سطح پر اٹھائیں گے، افغان رویے پر غور کیلئے کل وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس ہوگا۔ انہوں نے ایس پی طاہر داوڑ کی میت سے انکار پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جلال آباد میں پاکستانی قونصل جنرل کو ایس پی طاہر داوڑ کی میت نہ دینا سوالیہ نشان ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر طورخم سرحد آیا۔ جو رویہ طور خم باڈر پر دیکھا وہ تکلیف دہ تھا۔ اڑھائی گھنٹے ہمیں کھڑا کیا گیا پھر کہا کہ ہم پاکستان کو لاش نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین پاکستان میں ہیں۔ آج ہم پر ففتھ جنریشن وار مسلط کی گئی ہے اس لیے مصدقہ اطلاع کے بغیر بات کرنا ٹھیک نہیں۔ جب مصدقہ اطلاع ملی تو پارلیمنٹ اور میڈیا دونوں پربات بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتشار پھیلانے کی سازش کی جارہی تھی۔ تاہم ہم سب کو ملکر سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ لاش نہ دینا شہید کی لاش پرپاکستان میں انتشار پھیلانا مقصد تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کے تحفظ کی ذمہ داری ریاست کی ہے۔ وطن کے سپوت کوافغانستان میں بے دردی سے شہیدکیا گیا۔ طاہر داوڑ کے قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
حسن اور حسین نواز کی بریت سے متعلق فیصلہ محفوظ
-
ہمارے شہداءکے قاتل افغانستان میں ہوں تو پھر کارروائی کا حق رکھتے ہیں،خواجہ آصف
-
کراچی سے فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار
-
پاکستان میں ہونے والے حملے میں جانی نقصان پر افسوس ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
بجلی 5روپے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.