ویٹرنری ہسپتال سیدوشریف میں ایک روزہ ’’پیٹس اینڈ فیلڈ ڈے ‘‘کے تقریب آج منعقدکی جائیگی

جمعہ 16 نومبر 2018 13:00

سوات۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) سوات میں محکمہ لائیوسٹاک نے ویٹرنری ہسپتال سیدوشریف میں آج بروزہفتہ 17نومبرکوایک روزہ ’’پیٹس اینڈ فیلڈ ڈے ‘‘کے تقریب کاانعقادکیاجائیگا،اس مو قع پرہسپتال میں لائے جانے والے پالتوجانوروں کوویکسین سمیت دیگرطبی سہولیات فراہم کی جائیں گی،مالاکنڈ ڈویژن میں بالعموم اورسوات میں بالخصوص لوگوں مین پالتوجانوروں کے شوق کے پیش نظران میں جانرون کی دیکھ بھال اورکی صحت کاخیال رکھنے کے حوالے سے سول ویٹرنری ہسپتال سیدوشریف میں آگاہی مہم کے حوالے سے پیٹس اینڈ فیلڈ ڈے منایاجائیگا۔

(جاری ہے)

تقریب صبح دس بجے شروع ہوگی۔اس موقع پرمحکمہ لائیوسٹاک کے ضلعی آفیسرسربلندخان پالتوجانروروں کے شوقین افرادکوان کی دیکھ بھال اورصحت کاخیال رکھنے کے حوالے سے لیکچردیں گے۔

متعلقہ عنوان :