ہیلمٹ کی پابندی سے پریشان شہریوں پر ایک اور پابندی لگ گئی

سگنل کے بعد اب ون وے کی خلاف ورزی پر بھی ای چالان ہو گا،چالان بروقت ادا نہ کرنے پر گاڑی کو تھانے میں بند کر دیا جائے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 16 نومبر 2018 13:29

ہیلمٹ کی پابندی سے پریشان شہریوں پر ایک اور پابندی لگ گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 نومبر 2018ء) :ہیلمٹ کی پابندی سے پریشان شہریوں پر ایک اور پابندی لگ گئی۔ سگنل کے بعد اب ون وے کی خلاف ورزی پر بھی لاہور کے شہریوں پر اعلان ہوگا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیف سٹی حکام کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی جان لیوا حادثات کا باعث ہے۔ ای چالاننگ پر عمل درآمد کروانے کے لیے شہر بھر ٹریفک وارڈنز کو خلاف وورزی کرنے والوں سے متعلق ڈیٹا وائرلیس پر فراہم کیا جائے گا۔

سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ شہری ای چلان بروقت ادا کریں ورنہ ان کی گاڑی کو ٹریفک پولیس کی مدد سے تھانوں میں بند کر دیا جائے گا۔اب تک سینکڑوں ناد ہند گاڑیوں کو تھانے میں بند کیا جاچکا ہے۔خیال رہے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تحت الیکٹرانک چالان 23 ستمبر کو شروع کیا گیا تھا جب سے ای چالان کا آغاز کیا گیا ہے روزانہ پانچ ہزار سے زائد چالان کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری جانب روالپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے مخصوص علاقوں میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگا دی ہے۔پابندی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں پرمال روڈ،پشاورروڈپرداخلےپرپابندی ہو گی۔بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل کےمال روڈ،پشاورروڈداخلےپرپابندی کااطلاق یکم دسمبرسےہوگا۔

ڈپٹی کمشنرراولپنڈی نےچیف ٹریفک افسرکی سفارشات پرپابندی عائدکی۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ بغیر ہیلمٹ سگنل ایریاناکےسےکچہری چوک تک موٹرسائیکل نہ چلائی جائے۔ ذرائع کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنےوالےموٹرسائیکل سواروں کوگرفتارکیاجائےگا۔مذکورہ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ 10 ماہ میں مال روڈ،پشاورروڈپرموٹرسائیکل سواروں کے46سنگین حادثات ہوئے۔10 ماہ میں ہیلمٹ استعمال نہ کرنیوالے16موٹرسائیکل سوارحادثات میں جاں بحق ہوئے۔بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں پرپابندی مفاد عامہ کےپیش نظرلگائی گئی۔یاد رہے کہ اس سے پہلے لاہور میں بھی ہیلمٹ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ابھی تک ہزاروں چالان کئیے جاچکے ہیں۔