اسسٹنٹ کمشنرکا پاراچنارکے سرکاری سکولوں کادورہ

جمعہ 16 نومبر 2018 13:40

پاراچنار۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء)اسسٹنٹ کمشنرپاراچنارعمراحمدخان اورایجوکیشن آفیسرسیدحسین آفریدی نے سرکاری سکولوں کادورہ کیا،انہوں نے سکول کے بچوں میں بیگزتقسیم کئے ،اسسٹنٹ کمشنرنے سکول کے بچوں کے تعلیمی معیارکاجائزہ لیااورسکولوں کی کارکردگی کومزیدبہتربنانے کی ہدایت دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرنے کہاکہ سرکاری سکولوں میں پرائمری کی سطح پرتعلیمی معیارکوبہترکرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔