وزارت تجارت و ٹیکسٹائل ڈویژن اور اس کے ملحقہ شعبہ جات کے لئے بیرون ملک سے کوئی مشینری نہیں خریدی گئی، کسی شپمنٹ کی انسپکشن کے لئے انجینئرز کا باہر جانا معمول کی بات ہے

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود کا ایوان بالا میں جواب

جمعہ 16 نومبر 2018 13:40

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ کسی شپمنٹ کی انسپکشن کے لئے انجینئرز کا باہر جانا معمول کی بات ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وزارت تجارت و ٹیکسٹائل ڈویژن اور اس کے ملحقہ شعبہ جات کے لئے بیرون ملک سے کوئی مشینری نہیں خریدی گئی۔

قومی ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد خود مختار ادارہ ہے جس نے یہ اشیاء منگوائی ہیں، اگر اس میں کوئی مسئلہ ہے تو متعلقہ سینیٹر آگاہ کریں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ شپمنٹ کی انسپکشن کے لئے بعض اوقات انجینئرز باہر بھیجے جاتے ہیں تاکہ اگر وہ سپیفیکیشن کے مطابق ہوں تو لائے جاتے ہیں ورنہ انہیں باہر ہی روک لیا جائے، یہ ایک معمول کی بات ہے۔

متعلقہ عنوان :