ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کو مسکت جواب

جمعہ نومبر 13:40

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشاہد اللہ خان کو مسکت جواب دیئے۔ سینیٹر مشاہد الہ خان نے طویل سوال کیا تو صدر نشین نے ان سے کہا کہ آپ سوال کریں جس پر مشاہد اللہ نے کہا کہ میں ماحول بنا رہا ہوں۔

(جاری ہے)

صدر نشین نے کہا کہ آپ کو ماحول بنانے کی ضرورت نہیں ہے، ماحول بنا ہوا ہے۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ میں یہاں سوالات کے جوابات دینے کے لئے موجود ہوں۔ وزیر مملکت زرتاج گل نے طویل جواب دیا تو مشاہد اللہ نے اعتراض کیا کہ وہ متعلقہ سوال کے جواب پر نہیں آرہیں جس پر زرتاج گل نے کہا کہ میں بھی ابھی ماحول بنا رہی ہوں اس لئے سینیٹر مشاہد اللہ خان سمیت تمام اپوزیشن ارکان چپ ہو گئے۔