فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن کے سکولوں میں اساتذہ کی385 پوسٹیں خالی ہیں، اڑھائی سو کی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ، باقی پروموشن کے ذریعے فِل ہونی ہیں

ْوفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کا ایوان بالا میں توجہ مبذول نوٹس کا جواب

جمعہ 16 نومبر 2018 14:20

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن کے سکولوں میں اساتذہ کی385 پوسٹیں خالی ہیں، اڑھائی سو کی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونی ہے، باقی پروموشن کے ذریعے فِل ہونی ہیں۔ جمعہ کو سینیٹ میں سینیٹر میر کبیر احمد محمد شاہی کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ کے سکولوں کے حالات ایسے نہیں جیسے ہونے چاہئیں، وفاقی دارالحکومت میں یہ حال ہے تو باقی ملک کے حالات کا اندازہ کیا جا سکتا ہے، اسلام آباد میں اساتذہ کی 385 پوسٹیں خالی ہیں، اڑھائی سو کی ریکروٹمنٹ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونی ہیں، 135 کو پروموشن کے ذریعے پر کرنا ہے، بھرتی کے لئے 110 پوسٹوں کی پبلک سروس کمیشن کو بھیجا جا چکا ہے جبکہ 140 زیر عمل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں 1770 ڈیلی ویجز اساتذہ ہیں جن کو مستقل نہیں کی جا سکا، اس حوالے سے قاعدے قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں، اسلام آباد میں تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا، اسلام آباد میں سکول نہ جانے والے 28 سے 30 ہزار بچوں کو سکول بھیجنے کے لئے پروگرام شروع کر رہے ہیں، اسلام آباد میں ’’پیرا‘‘ کے دائرہ اختیار میں بہت سے معاملات آتے ہیں لیکن ابھی کچھ معاملات عدالتوں میں ہیں جو جلد حل ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :