ایوان بالا نے انتخابات ایکٹ 2017ء میں مزید ترمیم کے بل انتخابات (ترمیمی) بل 2018ء کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی

جمعہ 16 نومبر 2018 14:20

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) ایوان بالا نے انتخابات ایکٹ 2017ء میں مزید ترمیم کے بل انتخابات (ترمیمی) بل 2018ء کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر سینیٹر اعظم سواتی نے یہ بل کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی جس کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ چیئرمین نے بل کی شق وار منظوری کے بعد حتمی منظوری کے لئے بل ایوان میں پیش کیا۔ ایوان بالا نے اتفاق رائے سے بل کی منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :