آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات پر اعتماد میں لیا جائے،سینیٹر شیری رحمن

جمعہ 16 نومبر 2018 14:20

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) پاکستان پیپزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات پر اعتماد میں لیا جائے اور اس پر سینٹ میں بات کرنے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے، ہم نے اس بارے میں تحریک جمع کرائی لیکن کہا گیا کہ اس پر بات نہیں ہو سکتی کیونکہ ابھی بات چیت جاری ہے، فنانس کمیٹیوں میں بھی یہ معاملہ زیر بحث نہیں لایا جا رہا، معاشی صورتحال دگرگوں ہے لیکن سینٹ میں ہمیں اس حوالے سے بات کرنے کی اجازت دی نہیں جا رہی۔

ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ آپ آج ہی تحریک دیدیں اس پر بات کر لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :