Live Updates

ایوانوں کو کوئی خطرہ نہیں نہ ایوانوں میں کوئی دراڑ آنے دی جائے گی،وفاقی وزیر علی محمد خان

جمعہ 16 نومبر 2018 14:40

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا ہے کہ ایوانوں کو کوئی خطرہ نہیں نہ ایوانوں میں کوئی دراڑ آنے دی جائے گی، کابینہ میں چیئرمین سینیٹ کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی، دونوں ایوانوں کی ایتھکس کمیٹی بنائی جائے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر میاں رضا ربانی اور اپوزیشن ارکان کی طرف سے اٹھائے گئے معاملے کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ اگر کوئی سوچتا ہے کہ ایوانوں کو کوئی تھریٹ کر سکتا ہے، وہ نہیں رہے گا، یہ ایوان ایسے ہی رہیں گے، پاکستان سیاسی جدوجہد، فکر اقبال اور علی گڑھ تحریک کے نتیجے میں بنا، طاقت کے بل بوتے پر نہیں بنا، پر امن سیاسی تحریک کے ذریعے بنا، اقبالؒ، قائداعظم کی فکر ہمارے لئے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جسونت سنگھ نے جناح کی بات لکھی کہ بستر مرگ پر بھی قائداعظم نے اپنے کھانے کے اخراجات خود ادا کرنے کا حکم دیا، میں رضا ربانی کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان سے سیکھیں گے، کوئی دراڑ نہیں ہے، نہ آنے دی جائے گی، کابینہ میں چیئرمینسینیٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ کابینہ میں کسی کرپٹ کو نہیں چھوڑیں گے، اس ایوان پر کوئی آنچ ہے نہ آنے دیں گے، دونوں ایوانوں کی ایتھکس کمیٹی بناتے ہیں جس میں رضا ربانی، پرویز خٹک، راجہ ظفر الحق جیسے سینئر لوگ ہوں، ہم اپوزیشن کو سنیں گے، اگر کوئی دراڑ ہے تو پاکستان کی جمہوریت کے دشمنوں میں دراڑ ہے۔

شیری رحمن نے کہا کہ وفاقی وزیر علی محمد خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ کابینہ میں ایسی بات نہیں کی گئی، یہ باتیںپریس کانفرنس میں کی گئی تھیں، اس ایوان اور اس کے کسٹوڈین کے بارے میں جو باتیں کی گئی ہیں، اس کا نوٹس لیا جائے، میڈیا میں یہ باتیں کی گئی ہین کہ آپ کی کوئی حیثیت نہیں، اس پر سینیٹ نے اپنا ایکشن لے لیا ہے، ایتھکس کمیٹی پارلیمان کا معاملہ ہے، ایگزیکٹو اور وزیراعظم کیا کر رہے ہیں، وہ بتایا جائے، ایس پی داوڑ کے حوالے سے رپورٹ دی جائے وہ رپورٹ ایوان میں آنی چاہیے تھی۔

سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ علی محمد خان کی تقریر کا خیر مقدم کرتے ہیں اور سراہتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کر دی کہ وزیراعظم نے سینیٹ کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ چیئرمین کی رولنگ کے بارے میں جو بات کی گئی وہ ناقابل قبول ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات