ایس پی داوڑ کے معاملے پر سینیٹ کے آئندہ سیشن میں مکمل رپورٹ پیش کر دی جائے گی، وفاقی وزیرعلی محمد خان

جمعہ 16 نومبر 2018 14:40

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا ہے کہ ایس پی داوڑ کے معاملے پر سینیٹ کے آئندہ سیشن میں مکمل رپورٹ پیش کر دی جائے گی۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر شیری رحمن کی طرف سے اس معاملے پر رپورٹ پیش کرنے کے مطالبہ پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس پی داوڑ پاکستان کے سپاہی تھے، اس واقعہ پر سب کو افسوس ہے، اس پر سیاست نہ کی جائے۔

(جاری ہے)

ستارہ ایاز نے کہا کہ ایس پی داوڑ کیسے افغانستان پہنچے، اس پر رپورٹ دی جائے، پریس کانفرنس میں حکومت نے اس بارے میں کوئی بات نہیں کی۔ وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ ایس پی داوڑ پاکستان کے سپاہی تھے، اس واقعہ پر سب کو افسوس ہے، اس پر سیاست نہ کی جائے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس واقعہ پر ابتدائی رپورٹ سینیٹ میں پیش کی جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر مملکت برائے داخلہ اس معاملے پر آئندہ سیشن میں مکمل رپورٹ پیش کر دیں گے، ابھی مکمل رپورٹ پیش نہیں کی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :